انڈیا میں MenToo# کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی جانب سےMenToo # کا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔

پڑوسی ملک انڈیا میں ریڈیو جوکی (آر جے) نے مردانہ بیت الخلا میں گھس کر مذاق کیا ہے جس کے بعد انڈیا میں MenToo# ٹرینڈ کرنا شروع ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کو لگا کہ مہوش کے اس مذاق نے حد پار کی ہے جس پرصارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو مرچی کی آر جے مہوش نے مردانہ بیت الخلا میں گیند پھینک دی اور اندر موجود انسان سے اصرار کرتی رہیں کہ وہ اسے لوٹائے اور جب جب وہ باہر نکلا تو مہوش فرار ہوگئی۔

ریڈیو مرچی کی آر جے مہوش کی ویڈیو بھارتی یوٹیوبر دیپنشو جوشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

یہ مذاق تب الٹا ثابت ہوا جب اس مذاق پر لوگوں نے غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کینیڈا کی سپریم کورٹ مذاق کی حد طے کرے گی

جب ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکیا جانے لگا تو انڈیا میں سوشل میڈیا پر مرد صارفین کی جانب سے MenToo#  ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔ جب کہ اس سے قبل خواتین کے تناظر میں دنیا بھر میں  MeToo# ٹرینڈ کرتا رہا ہے۔

صارفین نے اس مذاق پر بے شمار سوالات اٹھائے ہیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ اگر کردار اور جگہیں تبدیل کردی جائیں تو کیا اُسے بھی صرف مذاق ہی سمجھا جائے گا؟

 مذید صارفین نے اس ویڈیو پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور ان پر تنقید بھی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر