زاہد احمد کا کردار ‘سمیرا’ انسٹاگرام پر زیربحث

اداکار سے سوال کیا گیا کہ عورت مارچ میں آپ ’سمیرا‘ بن کر کیوں نہیں گئے؟

پاکستان کے مشہور اداکار زاہد احمد نے مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیتے ہیں۔ حال ہی میں ادکار نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد شائقین نے ان کا ڈرامہ ’عشق زہے نصیب‘ کے کردار ’سمیرا‘ کے بارے میں بحث شروع کردی۔

ڈرامہ عشق زہے نصیب کی کہانی ایک ایسے مرد کے گرد گھومتی ہے جو کہ ایک بیماری ڈس ایسوسی ایٹو آئیڈینٹی ڈس آرڈر (ڈی آئی ڈی) میں مبتلا ہے۔ اس ڈرامے میں اداکار نے سمیرا کا کردار کیا تھا جس کے بعد صارفین نے اس کردار کو کافی پسندہ کیا تھا۔ زاہد احمد کے ساتھ اس ڈرامے میں سونیا حسین، سمیع خان، یمنیٰ زیدی اور زرنیش خان نے اداکاری کی ہے۔

زاہد احمد نے چند روز قبل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سلسہ شروع کیا تھا۔ انسٹاگرام صارفین کے پاس 30 منٹ تھے جن میں وہ اداکار سے سوال کر سکتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zahid Ahmed (@zahid.ahmed.official)

یہ بھی پڑھیے

زاہد افتخار احمد کی پاکستانی ڈراموں میں بے باک مناظر کی حمایت

اس سلسلے میں صارفین نے زاہد احمد سے کئی سوالات کیے تھے۔ کچھ صارفین نے ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی اور بیشتر نے ان پر طنز بھی کیے تھے۔

صارفین نے عشق زہے نصیب ڈرامے میں زاہد احمد کے کردار سمیرا کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے اداکار زاہد احمد سے سوال کیا کہ عورت مارچ میں آپ سمیرا بن کر کیوں نہیں گئے؟

زاہد احمد انسٹاگرام

جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ پہلے کیوں نہیں بتایا۔

سوال جواب صرف یہیں ختم نہیں ہوتے بلکہ کچھ اور صارفین نے سمیرا کے بارے میں بات کی اور اداکار نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ جواب دیا۔

زاہد احمد انسٹاگرام

زاہد احمد انسٹاگرام

زاہد احمد نے ڈراموں میں اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں ڈرامہ محرم سے کیا تھا۔ انہوں نے 2015 میں ڈرامہ الوداع میں منفی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر