سوہائے علی کے ڈرامے کا اختتام ازدواجی زندگی کی ابتدا
اداکار ہمایوں سعید اور سجل علی نے انسٹاگرام پر اداکارہ کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ تقریب میں معروف اداکار ہمایوں سعید نے شرکت کی جبکہ حیران کن طور پر شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکار شادی میں دکھائی نہ دیئے۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوہائے علی ابڑو کا ٹی وی ڈرامہ پریم گلی ختم ہونے جارہا ہے لیکن ان کی ازدواجی زندگی کی اقساط شروع ہورہی ہیں۔ سوہائے کا نکاح پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے شہزار محمد سے ہوا ہے۔ اس پرمسرت موقعے پراداکارہ نے سنہرے رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ شہزار نے اسی رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔
سوہائے علی کی شادی کی تقریب میں معروف اداکار ہمایوں سیعد نے خصوصی شرکت کی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دولہا اور دلہن کو مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
اداکارہ سجل علی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں سوہائے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اس مقام پر آچکا ہوں کہ اب خود سے ہی متاثر ہوں، دانیال ظفر
انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ ملیحہ رحمٰن نے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو پوسٹ کی جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس کیے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوہائے علی ابڑو کے مشہور ڈرامے پریم گلی کی آج آخری قسط نشر کی جائے گی۔ ڈرامے میں اداکارہ کے مدمقابل معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کردار نبھایا ہے۔