گلوکار علی ظفر کا اپنی بیٹی کے نام پیغام

گلوکارعلی ظفر کو پاکستان کے صدر عارف علوی نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔

پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے سوشل میڈیا پرتصاویر اور پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی بیٹی علیزہ کے لیے پیغام لکھا ہے۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور پیغام لکھا کہ ’جب آپ خود کو کمزور محسوس کریں تب وہ باتیں یاد کیجئے گا جو میں نے آپ کو بتائیں تھیں۔ گلوکار نے اپنی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلوکار علی ظفر کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کے صدر عارف علوی نے ’ تمغہ حسن کارکردگی‘ سے نوازا ہے۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے اپنے مداحوں اور دوستوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’اپنے والدین کی عزت کریں۔ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا احترام کریں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔ گلوکار نے اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور میشا شفیع کے مقدمے میں ابتداء سے اب تک کیا کیا ہوا؟

23 مارچ کو ’تمغہ حسن کارکردگی‘ حاصل کرنے کے بعد گلوکار علی ظفر نے یوٹیوب پر ڈاکومنٹری شیئر کی ہے۔ یہ ڈاکومنٹری گلوکارعلی ظفر کے فنی سفر پر مبنی ہے۔ اس ڈاکومنٹری کا نام ’بی کمنگ علی ظفر جرنی‘ ہے۔

 ڈاکومنٹری میں گلوکار علی ظفر کے کیرئیر کے آغازسے لے کر اب تک ان کی زندگی میں آنے والے واقعات دکھائے گئے ہیں۔ اس ڈاکومنٹری کا مقصد علی ظفر کی زندگی کے ان واقعات کو اجاگر کرنا ہے جن سے گزر کر وہ آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔

پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا آغاز ’جگنوؤں سے بھر لے آنچل‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت گیت ’چھنو کی آنکھ‘  سے ملی تھی۔

گلوکار نے پاکستان کے علاوہ انڈین فلموں میں بھی گلوکاری کی ہے۔ علی ظفر نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز انڈیا کی فلم ’تیرے بن لادن‘ سے کیا تھا۔ علی ظفر نے پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ بنائی جسے پاکستانیوں نے کافی پسندہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر