پاکستان کو چائنا فیشن ویک میں شمولیت کی دعوت

چائنا فیشن ویک میں پوری دنیا سے 3 ہزار 200 سے زیادہ ڈیزائنرز اور ماڈلز نے حصہ لیا ہے۔

پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے مداحوں کے ساتھ پاکستان فیشن ویک سے متعلق خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمسایہ ملک چین نے فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2021 کو چائنا فیشن ویک میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

ڈیزائنر ماہین خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چائنا فیشن ویک میں شمولیت کی دعوت پاکستان کے لیے بہت بڑا موقع ہے۔ چائنا فیشن ویک کے ساتھ اشتراک ہمارے لیے اچھا ثابت ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فیشن پاکستان ویک کی جانب سے موسم سرما کے فیشن ویک میں چین کو مدعو کیا جائے گا۔

 چائنا فیشن ویک کا آغاز بیجنگ میں 25 مارچ سے ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماڈل مشک کلیم میلان فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندہ

چائنا فیشن فیڈریشن نے فیشن ویک کی تقریب کے انعقاد کے لیے مارچ اور اکتوبر کے مہینوں کا انتخاب کیا ہے۔ فیڈریشن نے اب تک 959 فیشن شوز کا انعقاد کیا ہے اور مجموعی طور پر چائنا فیشن ویک میں پوری دنیا سے 3 ہزار 200 سے زیادہ ڈیزائنرز اور ماڈلز نے حصہ لیا ہے۔

اس سے قبل جاپان، سنگاپور، کوریا، فرانس، اٹلی، امریکہ، روس اور دیگر ممالک نے فیشن ویک کے لیے چائنا فیشن فیڈریشن کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر