می ٹو یا عورت مارچ جیسے موضوعات نا مکمل لگتے ہیں، امر خان

پاکستانی اداکارہ امر خان کا کہنا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ می ٹو یا عورت مارچ اتنے حساس اور متنازع مباحثے ہیں اور اِس میں کوئی بھی تناظر ہو اور کوئی کچھ بھی وعدہ کر لے یہ کہیں نا کہیں مجموعی طور پر نامکمل ہیں۔‘

نیوز 360 کو دیئے جانے والے انٹرویو میں امر خان کا کہنا تھا کوئی بھی تحریک ہو می ٹو یا عورت مارچ میں اگر ’ہم اپنے حق کے لیے کوئی آواز اٹھا رہے ہیں اگر دنیا کے کسی بھی کونے میں کچھ غلط ہو رہا ہے اور ہم آزادی اظہار کے تحت آواز اٹھا رہے ہیں تو یہ ہمارا حق ہے۔‘

ان کے مطابق اِن تمام تحاریک کے نتیجے میں آنے والی تبدیلی میں وقت ضرور لگتا ہے لیکن تبدیلی آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں امر خان کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں ’جو فارمولا ڈرامے ہوتا ہے جس میں ایک شیو ر شاٹ لارجر آڈینز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہوتا ہے اور اُس کے ہٹ ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ امر خان کے مطابق ایسا صرف ڈرامے میں ہی نہیں بلکہ فلموں میں بھی ہوتا ہے۔

اداکارہ امر خان فلم گریجویٹ ہیں جنہوں نے لاہور کی نجی یونیورسٹی سے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اُن کا تعلق بھی فلم ساز گھرانے سے ہے اور اُنہوں نے ڈراموں میں آنے سے قبل شارٹ فلمز بنائی ہیں۔

نیوز 360 نے امر خان کا تفصیلی انٹرویو کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

اس مقام پر آچکا ہوں کہ اب خود سے ہی متاثر ہوں، دانیال ظفر

متعلقہ تحاریر