بارسلونا میں 5ہزار شائقین کی میوزیکل کنسرٹ میں شرکت

کنسرٹ کا ٹکٹ 4 ہزار 175 سے 5 ہزار 90 روپے کے درمیان تھا جس میں کرونا ٹیسٹ اور ماسک شامل تھے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں راک میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں 5 ہزار شائقین نے اس کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔ کنسرٹ میں شریک ہونے والے شائقین کو کرونا کی وباء کی اسکریننگ سے گزرنا پڑا تھا جس کے بعد شائقین اس احاطے میں داخل ہوئے جہاں کنسرٹ منعقد ہو رہا تھا۔

اس کنسرٹ میں صرف ایک اصول یہ تھا کہ میوزیکل کنسرٹ کے منتظمین کے ذریعے فراہم کردہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔ بارسلونا کے 3 مقامات پر 5 ہزار شائقین نے کنسرٹ کے لیے ٹکٹس خریدے تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

کرونا کو توہم پرستی سمجھنے والے تنزانیہ کے صدر انتقال کر گئے

شائقین سنیچر کے روز کرونا کی وباء کی اسکریننگ سے گزرے تھے۔ جن کا ٹیسٹ منفی آیا تھا ان کو موبائل پر ایک کوڈ ملا تھا جس کے بعد شائقین نے اپنے ٹکٹ کی تصدیق کروائی تھی۔

کنسرٹ کا ٹکٹ 4 ہزار 175 سے 5 ہزار 90 روپے کے درمیان تھا جس میں کرونا ٹیسٹ اور ماسک شامل تھے۔

کنسرٹ منتظمین نے کہا تھا کہ دل کی بیماری یا کینسر میں مبتلا افراد اس اجتماع میں شرکت نا کریں۔ اِس کے علاوہ حالیہ ہفتوں میں جو لوگ کرونا کی وبا کا شکار ہوچکے ہیں یا پھر کسی ایسے شخص سے رابطے میں رہے ہیں جو کرونا سے متاثر ہو وہ کانسرٹ میں شرکت نا کرے۔

اسپین کے محکمہ صحت کی خصوصی اجازت کے بعد یہ کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔ ایک سال کے زیادہ عرصے کے بعد لوگوں نے ایک ساتھ رقص کیا تھا۔ لیکن ماسک پہنے لوگوں کو دیکھ کر یہ ظاہر ہورہا تھا کہ حالات معمول پر نہیں آئیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر