اقرار الحسن اور فہد مصطفیٰ کا نیا سوشل میڈیا ٹرینڈ
متعدد سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

پاکستان کے مشہور میزبان اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرنے کے ٹرینڈ کا آغاز کردیا ہے۔ اقرار الحسن کی پوسٹ پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ سمیت متعدد صارفین اپنی پرانی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔
اقرار الحسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیا ٹرینڈ شروع کردیا ہے۔ معروف میزبان نے ٹوئٹ میں اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کردی اور ساتھ ہی لکھا کہ آئیں ان یادگار لمحات کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں جو آج ہمیں ٹھیک طرح یاد بھی نہیں ہیں۔
Let’s start something interesting… Please share a childhood picture of yours, let’s cherish the moment we don’t even remember 😇 👶 pic.twitter.com/FTi7Lg8N22
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) March 28, 2021
اقرار الحسن نے سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ وہ کمنٹ میں اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کریں جس پر فہد مصطفیٰ نے اپنی پرانی تصویر ٹوئٹ کردی۔
Yeh lo @iqrarulhassan 😜 https://t.co/RbsHCSQAxq pic.twitter.com/U0RCPxwoVf
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 28, 2021
یہ بھی پڑھیے
وادی سوات میں پاکستانی ارطغرل کی تیاری؟
اقرار الحسن کی ٹوئٹ پر کمنٹ میں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے بچپن کی مختلف تصاویر شیئر کیں۔
ya hum han😂😂 pic.twitter.com/DW1jtDyjCR
— Nayab Ansari🌻 (@nayab_ansari1) March 28, 2021
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ان کے بچپن میں گھر والوں کے پاس کیمرا ہی نہیں تھا کہ تصویر لیتے۔ اقرار الحسن نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ان دنوں کیمرہ بہت کم لوگوں کے پاس ہوا کرتا تھا۔ معروف میزبان نے خیال ظاہر کیا کہ ان کی اپنی تصویر بھی کسی دوست یا رشتہ دار کے کیمرے سے لی گئی تھی۔
سر اُن دنوں کیمرہ تو کسی کسی گھر میں ہی ہوتا تھا۔۔۔ میرا خیال ہے یہ تصویر بھی مانگے تانگے کے کیمرے سے ہی بنائی گئی ہو گی
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) March 28, 2021
کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر می ایٹ 20 اور 10 ایئر چیلنج جیسے ٹرینڈز مقبول ہوئے جن میں متعدد فنکاروں نے مداحوں کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں۔

Enough pressure & public demand. Here’s my #MeAt20.
1995, Rawalpindi. pic.twitter.com/f1zXS62JL2— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 18, 2020