سری لنکا میں سہ روزہ کولمبو فیشن ویک کا اختتام
کولمبو فیشن ویک جو سری لنکا کے بڑے فیشن ایونٹس میں شمار کیا جاتا ہے اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
فیشن ویک میں 21 ڈیزائنرز نے 3 دنوں کے دوران اپنے ملبوسات کے نمونے پیش کیے۔
’ہفتہ گردش‘ کے موضُوع پر منعقدہ فیشن ویک کا مقصد سری لنکا کی فیشن ڈیزائن انڈسٹری کو جِدت بخشنا اور فیشن مصنوعات کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
پچھلی دو دہائیوں میں، کولمبو فیشن ویک نے جنوبی ایشیا میں فیشن انڈسٹری کو نئی جہت عطا کرنے کے علاوہ نئے معیار طے کیے ہیں۔
نیوز 360 نے فیشن ویک پر ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے