شہزاد رائے نے فلاحی کاموں سے کچھ دن کا وقفہ لے لیا

گلوکار شہزاد رائے کے منیجر نے انہیں موسیقی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار شہزاد رائے نے اپنے انسٹاگرام پر فلاحی کاموں سے کچھ دن کے وقفے کا اعلان کیا ہے۔

شہزاد رائے اپنی سریلی آواز کے علاوہ فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی عوام میں کافی مشہور ہیں۔ گلوکار کے منیجر نے انہیں موسیقی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا ہے۔

شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میرے منیجر نے مجھے صرف سرکاری اسکولوں کی اصلاح کرنے سے روکا ہے اور ہماری فلم اور موسیقی پر توجہ دینے پر زور دیا ہے مجھے کچھ دن مل گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

2011 میں شہزاد رائے نے موسیقی کی تخلیق کے علاوہ واسو اور میں نامی 8 اقساط پر مبنی ایک دستاویزی فلم تیار کی تھی۔ 2013 میں شہزاد رائے نے 22 اقساط پر مشتمل دستاویزی سیریز چل پارہ تیار کی تھی۔

گذشتہ کئی سالوں سے گلوکار شہزاد رائے ملک کے نظام تعلیم کی بحالی کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔

2002 میں شہزاد رائے نے زندگی ٹرسٹ نامی فلاحی ادارہ قائم کیا ہے جو تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار شہزاد رائے کا آبادی پر قابو پانے کی اہمیت پر زور

کینیڈا کے میوزک لیجنڈ برائن ایڈمز کو چیریٹی کنسرٹ کے لیے پاکستان لانے کا سہرا بھی شہزاد رائے کے سر ہے۔

انسانیت کے خدمت کے لیے شہزاد رائے کو تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔ جبکہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے دوران کشمیر میں فلاحی کاموں کے لیے انہیں ستارہ ایثار بھی دیا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر