سکینہ سموں نے ایوارڈ ملتے ہی فلم انتظار کا اعلان کردیا

سکینہ سمو کو اس سال حکومت کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جبکہ اداکارہ کو 2011 میں تمغہ امتیاز کا اعزاز ملا تھا۔

پاکستانی اداکارہ اور ہدایتکارہ سکینہ سمو نے ڈرامہ اور فلم میں اپنی صلاحیتوں سے لاکھوں دل جیتے ہیں تاہم انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’انتظار‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔

فلم انتظار کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے جس کا ورلڈ پریمیئر ہارلیم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نیویارک میں ہوگا۔ اداکارہ سکینہ سمو کے مشہور پراجیکٹس میں ڈرامے ڈر سی جاتی ہے صلہ، محبت صبح کا ستارہ ہے ، دل بنجارا سمیت دیگر شامل ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی خدمات کی وجہ سے اداکارہ سکینہ سمو کو اس سال حکومت نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ہے جبکہ اداکارہ کو 2011 میں تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakina Samo (@samosakina)

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے نے فلاحوں کاموں سے کچھ دن کا وقفہ لے لیا

سکینہ سمو نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم انتظار کی کاسٹ کے مرکزی کرداروں کے ناموں کا انکشاف کردیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اداکار شہریار منور اور اسد صدیقی کو کاسٹ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakina Samo (@samosakina)

انہوں نے پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کوفلم میں ہیروئن کے طور پر متعارف کروایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakina Samo (@samosakina)

سکینہ سمو نے علی ظفر اور ریشم کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدارتی تغمہ برائے حسن کارکردگی کا انتخاب آسان تر ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سی شخصیات کی خدمات کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر