پاکستان کے 3 اداکار کے 2.1 ملین فالوورز

یہ 3 اداکار کبھی کسی ڈرامہ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے ہیں لیکن اپنی اداکاری کی وجہ سے پاکستان انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 3 مشہور اداکار احد رضا میر، عمران اشرف اور بلال عباس کے انسٹاگرام پر 2.1 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنے آنے والے ڈراموں کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں۔

یہ 3 پاکستانی اداکار کبھی کسی ڈرامہ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئیے ہیں لیکن اپنی اداکاری کی وجہ سے پاکستان انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں اور مداح بھی ان کے کام کو کافی پسند کرتے ہیں۔

پاکستانی اداکارعمران اشرف نے کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن انہیں پہچان ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ کے کردار بھولا سے ملی ہے۔ اداکار عمران اشرف آج کل ڈرامہ رقص بسمل میں موسیٰ کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ عمران اشرف کو مداح موسیٰ کے کردار میں بھی پسند کررہے ہیں۔

عمران اشرف انسٹاگرام

پاکستان کے اداکار عمران اشرف کے انسٹا گرام پر 2.1 ملین فالوورز ہوچکے ہیں۔ اداکار انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف مشہور شخصیات اور عوام میں یکساں مقبول

اداکار احد رضا میر نے مختلف ڈراموں میں اپنے کردار سے مداحوں کا دل جیتا ہے۔ ڈرامہ یقین کا سفر میں ڈاکٹر اسفند یار کا کرادار ادا کرنے والے اداکار احد رضا میر کے انسٹاگرام پر 2.1 ملین فالوورز ہوچکے ہیں۔

احد رضا میر انسٹاگرام

احد رضا میر آج کل اپنے آنے والے ڈرامہ ’مجھے وداع کر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس ڈرامہ میں اداکارہ سجل علی اور اداکار عدان صدیقی بھی ہیں۔

سایہ دیوار بھی سے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار بلال عباس نے پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے۔ جن میں قربان، او رنگریزہ، چیخ اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

بلال عباس انسٹا گرام

اداکار بلال عباس  فیضا علی میرزا  اور نبیل قریشی کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ سجل علی بھی بلال عباس کے ساتھ نظر آئیں گئی۔

متعلقہ تحاریر