پرویز مشرف کی نواسی کا میوزک ویڈیو سے کیریئر کا آغاز
میوزک ویڈیو ’پیار دا میٹر‘ میں اداکارہ سبینہ سید کو 4 مختلف کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔
پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی نواسی اور ملک کے مشہور ہدایتکار عاصم رضا کی صاحبزادی مریم رضا نے میوزک ویڈیو سے اپنے کیرئیر کا آغاز کردیا ہے۔
پرویز مشرف کی نواسی مریم رضا نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی ہدایتکاری کا آغاز میوزک ویڈیو ’پیار دا میٹر‘ سے کیا ہے۔ اس ویڈیو کے پروڈیوسر طحہٰ جی ہیں جبکہ پاکستان کی اداکارہ سبینہ سید بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔ اس میوزک ویڈیو میں اداکارہ سبینہ سید کو چار مختلف کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھے
پاکستان کے 3 اداکار کے 2.1 ملین فالوورز
مریم رضا کے والد عاصم رضا پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1993 میں کیا تھا۔ 2004 میں عاصم رضا نے میوزک ویڈیو ’ماہی وے‘ میں بہترین ہدایتکاری کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ جیتا تھا۔ 2013 میں انہوں نے فلم ’بے حد‘ کی ہدایتکاری کی تھی جسے ہم ایوارڈز میں بہترین ٹیلی ویژن فلم کا ایوارڈ ملا تھا۔
عاصم رضا نے فلم ’ہو من جہاں‘ اور ’پرے ہٹ محبت‘ سمیت دیگر پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ وہ ’دی ویژن فیکٹری‘ نامی پروڈکشن کمپنی کے مالک بھی ہیں۔