حدیقہ کیانی کے گانے ڈوپٹہ کی ویڈیو کا معیار بہتر
’ڈوپٹہ میرا ململ کا‘ گانا پاکستان کے 20 بہترین پاپ گانوں میں سے ایک ہے۔

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ’ڈوپٹہ میرا ململ کا‘ کی ویڈیو کا معیار بہتر کرکے اُسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گانا 1998 میں گایا گیا تھا۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراعلان کیا ہے کہ یوٹیوب پر ڈوپٹہ گانے کی ویڈیو کا معیار 420p سے 720p ہوگیا ہے۔
The second video from our revival series is the 1999 Matrix inspired video by Ahsan Rahim, Dupatta! Watch the full video, for the first time ever online, in 720p 💜💜💜 https://t.co/cuIvitbK1r
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) April 1, 2021
یہ بھی پڑھیے
عمیر جیسوال کا ریمکس مقبوضہ کشمیر میں مقبول
’ڈوپٹہ میرا ململ کا‘ کا گانا البم ’روشنی‘ کا ہے ۔ یہ البم 1998 میں منظر عام پر آئی تھی۔ یہ گانا پاکستان کے بیس بہترین پاپ گانوں کی فہرست میں 15 نمبر پر ہے۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے شو ’آنگن آنگن تارے‘سے کیا تھا گلوکارہ اس شو کی میزبان تھیں لیکن وہ اس شو میں گانے بھی گایا کرتی تھیں۔
حدیقہ کیانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی گلوکاری کا آغاز 1995 میں البم ’راز‘ سے کیا تھا۔ گلوکارہ نے کئی مشہور گانے گائیں ہیں جس میں ’ڈوپٹہ‘،’بوہے باریاں‘ اور دیگر گانے شامل ہیں۔
حدیقہ کیانی نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا بھی آغاز کردیا ہے۔ حدیقہ کیانی آج کل ڈرامہ ’رقیب سے‘ میں سکینہ کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔
ڈرامہ ’رقیب سے‘ میں گلوکارہ کی اداکاری کو مداح کافی پسندہ کر رہے ہیں۔