ہدیٰ بیوٹی کی سربراہ فوٹو فلٹرز کی مخالف
ہدیٰ قطان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو فلٹرز کی وجہ سے جھوٹ فروخت کیا جاتا ہے جس سے اُن کے اعتماد اور خود اعتمادی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ہدیٰ بیوٹی پروڈکٹ کی سربراہ ہدیٰ قطان فوٹو ایڈیٹنگ اور کیمرا فلٹرز کی مخالف ہیں۔ ان کے مطابق فلٹرز کے استعمال سے ان کی مصنوعات کو نقصان ہورہا ہے۔
برطانوی ٹی وی چینل ’اسکائی نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ہدیٰ قطان نے کہا ہے کہ ’لوگوں کو فلٹرز کی وجہ سے جھوٹ فروخت کیا جاتا ہے جس سے اُن کے اعتماد اور خود اعتمادی سمیت ہماری مصنوعات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔‘
گرل گائڈنگ کے ایک سروے کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ لڑکیاں اور نوجوان خواتین اس وقت تک اپنی تصاویر شائع کرنے سے انکار کردیتی ہیں جب تک وہ اپنی شکل کے پہلوؤں کو تبدیل نہ کریں خاص طور پر ایڈیٹنگ اور فلٹرز کے ذریعے۔
ہدیٰ قطان نے انٹرویو میں کہا کہ ’میری بیٹی 9 سال کی ہیں۔ وہ فلٹرز استعمال کرتی ہیں اور میں ان فوٹو فلٹرز کی مخالف ہوں۔ کیا وہ ایسی دنیا میں پروان چڑھ رہی ہیں جہاں لوگ دیانت دار ہیں؟‘
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کی تل والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
میک اپ آرٹسٹ نے ہدیٰ بیوٹی کو 2013 میں شروع کیا تھا۔ ہدیٰ قطان کا کہنا تھا کہ ’ایئر برشنگ، فوٹو شاپ اور فلٹرز نے خوبصورتی کے معیار کو ایسی چیز میں بدل دیا ہے جو حقیقت نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ تمام افراد مرد اور خواتین یکساں طور پر خود قبولیت کے طاقتور مقام کی طرف بڑھیں۔‘
ہدیٰ قطان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کہا ہے کہ میں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلٹر والی تصاویر شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram