حرا مانی نے زندگی کا فلسفہ بیان کردیا

اداکارہ نے چیلنجز قبول کرنے کو زندگی کی خوشیوں کی چابی قرار دے دیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زندگی کا فلسفہ بیان کردیا۔ نئی پوسٹ میں اداکارہ نے زندگی سے متعلق زبردست تحریر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیتنے والی حرا مانی اب اپنی سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کا فن سیکھ گئی ہیں۔ اداکارہ نے چیلنجز قبول کرنے کو زندگی کی خوشیوں کی چابی قرار دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں نہایت خوبصورت الفاظ میں زندگی کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا یہ کہیں نہیں لکھا کہ زندگی بالکل درست انداز میں چلتی رہے گی اور جو درست انداز سے چلے وہ زندگی نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں گرنا، اٹھنا، بھاگنا، ہارنا، جیتنا، اچھا، برا، کم پیسے، زیادہ پیسے یا بالکل پیسے نہیں یہ سب دیکھا ہے۔ حرا مانی نے مزید کہا کہ وہ روزانہ اپنے آپ کو چیلنج کرتی ہیں، کبھی کبھار تھک بھی جاتی ہیں مگر ہار نہیں مانتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی کی جنگ آپ کی اپنی جنگ ہے اور اسے آپ کو خود ہی لڑنا ہے لہٰذا بہادر اور مضبوط شخصیت کے مالک بنیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

یہ بھی پڑھیے

حرا مانی نے اپنا دل چاٹ اور بن کباب پر ہار دیا

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ حرا مانی نے انسٹاگرام صارفین کو اپنی زندگی کے چیلنجز کے بارے میں بتایا ہو، وہ اکثر مداحوں کے لیے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے مانی (سلمان ثاقب) سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ میزبانی سے اپنے کیئریر کی شروعات کرنے والی اداکارہ نے دو بول اور میرے پاس تم ہو سمیت متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور داد وصول کی۔

Facebook Comments Box