ڈرامہ سریز فرینڈز ری یونین شوٹنگ کے لیے تیار
ڈرامے کا پریمیئر مئی 2020 میں ایچ بی او میکس پر ہونا تھا لیکن کرونا کی وباء کی وجہ سے شوٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔
مشہور امریکی ڈرامہ سریز فرینڈز ری یونین کی شوٹنگ کرونا کی وباء کے باعث ایک سال سے زیادہ عرصے تک تاخیر کے بعد رواں ہفتے شروع ہوگی۔ یہ ڈرامہ اسکرپٹ کی بنیاد پر نہیں ہوگا اور اس کی کاسٹ کردار کے بجائے حقیقی شخصیت کے طور پر دکھائی دے گی۔
اس ڈرامہ سیریز کی شوٹنگ میں میتھیو پیری، جینیفر اینسٹن، کورٹنی کاکس اور میٹ لی بلینک سمیت وہ تمام فنکار حصہ لیں گے جو اس کے پریکوئل میں دکھائی دیے تھے۔ اس ڈرامہ سیریز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ شمیمر نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’ڈرامے کی کاسٹ اس ہفتے شوٹنگ کے لیے جمع ہوگی۔ میں سمجھتا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے سال مارچ میں ہوجائے گا لیکن کرونا کی وباء کے باعث شوٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔ اس کے بعد ہم نے پچھلے سال موسم گرما کے اختتام کے بعد شوٹنگ کرنے کے لیے تیاریاں کی تھیں لیکن دوبارہ تاخیر ہوگی تھی۔‘
یہ بھی پڑھیے
گریمیز ایوارڈز پر خواتین گلوکارائیں چھائی رہیں
گذشتہ سال فروری میں اداکارہ لیزا کڈرو نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی جس میں ڈرامہ سریز ’ فرینڈز‘ کے مرکزی کردار موجود ہیں۔
View this post on Instagram
بعد ازاں اس ڈرامے کی شوٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کا پریمیئر مئی 2020 میں ایچ بی او میکس پر ہونا تھا۔ لیکن کرونا کی وبا کی وجہ سے اس ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔
گذشتہ برس نومبر میں اداکار میتھیو پیری نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرینڈز ری یونین کی شوٹنگ کا اعلان کیا تھا۔ اداکار نے لکھا تھا کہ ’فرینڈز ری یونین کی شوٹنگ کا آغاز مارچ میں ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ سال مصروف گزرے گا۔‘
Friends reunion being rescheduled for the beginning of March. Looks like we have a busy year coming up. And that’s the way I like it!
— matthew perry (@MatthewPerry) November 12, 2020
تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اس کی شوٹنگ رواں ہفتے شروع ہوجائے گی۔