ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

اداکارہ کی تھائی لینڈ سے واپسی 6 مئی کو ہوگی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں اور ان دنوں سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔

ثمینہ احمد کے شوہر و اداکار منظر صہبائی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو چونکا دیا۔ انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گذشتہ روز ایک پوسٹ شیئر کی جس میں صارفین کو کووڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال سے ویکسین لگوالی ہے۔ اداکار نے مداحوں کو بھی ویکسین کی خوراک لینے کا مشورہ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai)

منظر صہبائی کی اس پوسٹ پر کمنٹ میں ایک صارف نے سوال کیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ اس وقت ہالی ووڈ سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ میں موجود ہیں اور ان کی واپسی 6 مئی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے شوبز ستاروں نے بھی کرونا ویکسین لگوالیں

اسی پوسٹ پر ایک اور مداح نے سوال کیا کہ کہیں ثمینہ احمد ہالی ووڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ‘مس مارول’ میں تو اداکاری کے جوہر نہیں دکھانے والی ہیں؟

ثمینہ احمد ہالی ووڈ کے کس سیریل میں کام کررہی ہیں اور ساتھی کاسٹ میں کون کون شامل ہے اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم مداحوں کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کی جس سیریل میں بھی کام کریں گی اپنی منفرد پہچان ضرور بنالیں گی۔

متعلقہ تحاریر