رمضان میں کون کہاں سے ٹرانسمیشن کرئے گا؟

نور بخاری نے اس سال رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ماہ رمضان کی آمد سے قبل مختلف ٹی وی چینلز اپنی خصوصی نشریات کے حوالے سے میزبانوں کا اعلان کررہے ہیں۔ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ نور بخاری نے رواں سال رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے پہلے اداکار مختلف ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات کا حصہ بنتے ہیں۔ رواں سال بھی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار چینلز کے درمیان ریٹنگ کی جنگ چھیڑیں گے۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو نیٹ ورک نے اس مرتبہ بھی اپنی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں اسپورٹس اور شوبز کی معروف شخصیات میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اس سال بھی معروف میزبان وسیم بادامی سے رمضان کی خصوصی نشریات ‘شان رمضان’ کرانے کی روایت کو قائم رکھا جائے گا۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور میزبان اقرار الحسن ٹرانسمیشن میں وسیم بادامی کا ساتھ دیں گے۔

چینلز نشریات

یہ بھی پڑھیے

ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

نیوز ون کی لائیو رمضان ٹرانسمیشن ‘برکت رمضان’ کی میزبانی ڈاکٹر شاہد مسعود اور نازیہ ملک کریں گی۔

رمضان نشریات

ٹی وی ون پر ‘عشق رمضان’  ٹرانسمیشن کو میزبان ساحر لودھی پیش کریں گے۔

چینل 24 نیوز پر معروف میزبان مایہ خان ٹرانسمیشن کرتی دکھائی دیں گی۔

اداکار عمران عباس اور ریما خان ترکی سے رمضان کی خصوصی نشریات پیش کریں گے۔ ترکی کے شہر استنبول سے کی جانے والی ٹرانسمیشن آج ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emax TV (@emaxtvofficial)

دوسری جانب لالی ووڈ کی سابق اداکارہ نور بخاری نے رواں سال رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مداح نے رمضان کی نشریات کے حوالے سے سوال کیا تو جواب میں نور نے کہا کہ انہوں نے 2 چینلز کی جانب سے دی جانے والی آفرز کو ٹھکرادیا ہے کیونکہ وہ اس رمضان، ٹرانسمیشن کرنے کے بجائے رب کو راضی کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر