کیا فرحان اختر مس مارول کے لیے اچھا انتخاب ہوں گے؟
انڈین اداکار سیریز میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا کردار نبھائیں گے۔
ہالی ووڈ کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم مس مارول میں بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کو کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ انڈین اداکار سیریز میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا کردار نبھائیں گے۔
ان دنوں ہالی ووڈ کے ماورل اسٹوڈیو کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز ‘مس مارول’ کی تھائی لینڈ میں شوٹنگ جاری ہے۔ انڈین میڈیا نے بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کو مس مارول میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہالی ووڈ سیریز کی شوٹنگ کے لیے فرحان اختر آج کل تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مس مارول نیوز کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سیریز میں فرحان اختر کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا کردار ادا کریں گے۔ اگر یہ بات درست ہے تو اس کردار کے لیے کسی کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے اداکار کا انتخاب کیا جاتا تو شاید زیادہ بہتر ہوتا۔
Indian actor Farhan Akhtar is reportedly in Bangkok, filming for the sequence in Ms. Marvel that is set in Karachi, Pakistan.
source: https://t.co/6UCoAGnHnQ
— Ms. Marvel News (@MsMarvelNews) April 8, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مس مارول میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کو گذشتہ برس ہی کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی گئی تھی۔
سپر ہیرو سیریز کے ہداہتکاروں میں پاکستانی ہداہتکار شرمین عبید چنائے بھی شامل ہیں۔ ٹی وی سیریز اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈرنی پلس پر رواں سال کے آخر میں پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مس مارول کا مرکزی کردار مسلم سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان کا ہے جسے پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔