عائشہ عمر اب تک پاوری ٹرینڈ کے سحر میں مبتلا
انسٹاگرام پر اداکارہ نے پارٹی گرل کے ساتھ پرانی ویڈیو اور تصویر شیئر کردی۔
دنیا سوشل میڈیا کے مقبول ترین ٹرینڈ پاوری ہورہی ہے سے باہر نکل آئی ہے لیکن پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر پر اب تک پارٹی ٹرینڈ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان کی پارٹی گرل دنانیر مبین کے سوشل میڈیا پر شروع کردہ ٹرینڈ PawriHoRahiHai# نے بے حد مقبولیت حاصل کی۔ پاکستانی اداکاروں کے علاوہ بالی ووڈ اداکار اور یہاں تک کہ انڈین پولیس بھی ٹرینڈ کا حصہ بنی۔ لیکن، اب یہ ٹرینڈ ختم ہوگیا ہے اور سب پارٹی موڈ سے باہر آگئے ہیں مگر عائشہ عمر اب تک پاوری ٹرینڈ کے سحر سے نکل نہیں پارہی ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے دنانیر کے ساتھ اپنی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عائشہ عمر کو پارٹی کے لیے تیار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار پاوری سے بیزار لیکن بالی ووڈ کی پارٹی جاری
عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر پارٹی گرل کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر بھی پوسٹ کی جس میں واضح کیا کہ انہوں نے معروف فیشن ڈیزائنر وجاہت منصور کی ڈیزائن کردہ ساڑھی زیب تک کی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ پارٹی موڈ کے لیے ساڑھی کے ساتھ ہیش ٹیگ پاوری ہورہی ہے کی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ پر دنانیر نے کمنٹ میں عائشہ عمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ واحد اداکارہ ہیں جو اس منفرد لباس میں بھی خوبصورت نظر آنے کا فن جانتی ہیں۔
عائشہ عمر کے دوبارہ پارٹی ٹرینڈ کو بڑھاوا دینے کی وجہ تو سمجھ نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ اب وہ اس کے اثر سے باہر نکل آئیں۔