پاکستانی ڈرامے ترک زبان میں ڈب ہو کر ترکی میں چلیں گے
پاکستان اور ترکی دونوں ممالک ڈرامہ ’تُرک لالا‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے 3 سیزن ہوں گے۔

پاکستان میں مشہور ہونے والے ترکی کے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی نئی اقساط ماہ رمضان میں نشر کی جائیں گی جبکہ اب پاکستانی ڈرامے بھی ترک زبان میں ڈب کرکے ترکی میں نشر کیے جائیں گے۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی نئی اقساط پاکستان ٹیلی ویژن پر ماہ رمضان میں نشر کی جائیں گی۔‘
Another great news coming soon as a Pakistani production will be dubbed in Turkish and aired in Turkey as part of bilateral exchange of knowledge, ideas, talent & content between Pakistani & Turkish entertainment industries.
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 10, 2021
یہ بھی پرھیے
ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان پاکستان پہنچ گئے
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا پاکستانی ڈرامے اب ترک زبان میں بھی ڈب کر کے ترکی میں نشر کیے جائیں گے تاہم انہوں نے اب تک ترکی میں ڈب ہونے والے ڈراموں کے ناموں کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔
اس ٹوئٹ پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کچھ پاکستانی ڈراموں کے نام لیے ہیں جن میں ’میرے پاس تم ہو‘ ، ’پیارے افضل‘ اور ’عہد وفا‘ شامل ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’ترکی میں پی ٹی وی کے پرانے ڈرامے نشر کیے جانے چاہئیں۔‘
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اس سے قبل گذشتہ سال سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان اور ترکی مل کر ٹی وی سیریل ’تُرک لالا‘ تیار کریں گے۔
ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے بتایا تھا کہ اس ڈرامہ کے 3 سیزن بنائے جائیں گے اور ہر سیزن میں 30 اقساط ہوں گی۔ ڈرامہ ’ترک لالا‘ کی شوٹنگ پاکستان اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی کی جاسکتی ہے۔