کیا عرفان خان کے صاحبزادے والد کے نام کی لاج رکھ پائیں گے؟

عرفان خان کے صاحبزادے بابل عرفان 'قلا' سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔

انڈین فلم انڈسٹری کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں لیکن وہ اپنے والد کے نام کی لاج رکھ پائیں گے یا نہیں سوال یہ ہے۔ 

عرفان خان بالی ووڈ کا ایک ایسا نام ہیں جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے سب کے دل جیت لیے۔ انہوں نے مختلف اور مشکل کرداروں کو بھی بخوبی نبھایا۔ عرفان خان نے انڈین فلم انڈسٹری میں جو معیار قائم کیا ان کے صاحبزادے کو اس پر پورا اترنے کے لیے خوب محنت کرنی ہوگی۔

عرفان خان کے بیٹے بابل عرفان فلم قلا سے انڈسٹری میں انٹری دینے والے ہیں۔ نوجوان اداکار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babil (@babil.i.k)

یہ بھی پڑھیے

بالی وڈ میں فلم فیئر ایوارڈز کی شام عرفان خان کے نام

عرفان خان کے بیٹے کی نیٹ فلکس فلم میں ان کے مدمقابل اداکارہ ترپتی ڈمری ہیں جبکہ فلم میں اداکارہ سواستیکا مکھرجی بھی جلوہ گر ہوں گی۔

قلا ایک ماں اور بیٹے کی کہانی ہے جسے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بالی ووڈ کے 66 ویں فلم فیئر ایوارڈز کے میلے میں بابل عرفان نے اپنے والد کے کپڑے زیب تن کرکے شرکت کی تھی۔ گذشتہ برس انتقال کر جانے والے عرفان خان کو فلم فیئر نے بہترین اداکار اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

عرفان خان کا ایوارڈ بابل عرفان نے وصول کیا تھا جس پر اداکار آیوشمان کھرانہ نے کہا تھا کہ عرفان خان کے صاحبزادے کو ایوارڈ دینا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

متعلقہ تحاریر