عاطف اسلم نے سلام عاجزانہ پیش کردیا

معروف گلوکار کی نعت کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعت پیش کردی ہے۔ ویڈیو کو محض 10 گھنٹوں میں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھ لیا ہے۔

عاطف اسلم نے ماہ رمضان میں اپنی خوبصورت آواز میں نعت کا نظرانہ پیش کرکہ مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سلام عاجزانہ میں عاطف اسلم کے ہمراہ گلوکار نعمان جاوید، احسان پرویز مہدی، کمیل جعفری اور علی پرویز مہدی نے دردو و سلام پڑھا ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا جانے والا یہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ ویڈیو کو محض 10 گھنٹوں میں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ساڑھے 4 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد عاطف اسلم کو داد دے رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوگیا

پچھلے کچھ عرصے سے عاطف اسلم کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ برس رمضان المبارک میں اسما الحسنیٰ پڑھے تھے۔

عاطف اسلم معروف صحافی حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے میوزک کو خیرباد کہنے کی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں۔ عاطف اسلم مداحوں کو یہ بتاچکے ہیں کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا ہے۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم ماضی میں حمد باری تعالیٰ بھی پیش کرچکے ہیں جوکہ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کی گئی تھی جبکہ 2015 میں انہوں نے نعت تاجدار حرم پیش کی جس نے بے پناہ مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے تھے۔

متعلقہ تحاریر