عدنان صدیقی کے اشتہار میں دوسری معروف ماڈل کون؟
عدنان صدیقی نے پرانے اشتہار میں موجود اداکارہ کو پہچاننے سے متعلق سوال بھی کیا۔

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک پرانا اشتہار شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ برسوں پرانے شیمپو کے اشتہار میں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین بھی دکھائی دیں۔
انسان کو جہاں اپنے ماضی کی تلخ باتیں یاد رہتی ہیں وہیں یادگار لمحات بھی بھلائے نہیں جاسکتے ہیں۔ معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنا ایک برسوں پرانا اشتہار پوسٹ کیا اور مداحوں کے ساتھ اپنی چند یادیں بھی شیئر کیں۔
انسٹاگرام پوسٹ میں عدنان صدیقی نے مداحوں سے اشتہار میں موجود ایک اور معروف اداکارہ و ماڈل کو پہچاننے سے متعلق سوال بھی کیا۔ زیادہ تر صارفین نے برسوں پرانی نادیہ حسین کو باآسانی پہچان لیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کا اپنے میک اپ آرٹسٹ کو خراج تحسین
90 کی دہائی میں کیئریر کا آغاز کرنے والے عدنان صدیقی نے بتایا کہ اس وقت ان کا اداکاری کے میدان میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور ماڈلنگ ہی ان کی ترجیح تھی۔
عدنان صدیقی نے مداحوں سے اپنی ایک اور یاد شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت شیمپو کی تشہیر کے لیے ان کا لڑکیوں کے ایک کالج بھی جانا ہوا تھا جہاں طالبات سے ملنے سے پہلے پرنسپل نے انہیں اپنے پاس بلاکر کہا کہ وہ طالبات سے کہیں کہ ان کی منگنی ہوچکی ہے چونچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔