فنکاروں کے لیے رائلٹی کے مطالبے نے مہم کی شکل اختیار کرلی

مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کے ساتھ ’گِو رائلٹیز ٹو آرٹسٹس‘ لکھ کر تصاویر اپلوڈ کیں۔

پاکستان کی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر ’گِو رائلٹیز ٹو آرٹسٹس‘ کے نام سے ایک مہم شروع کردی ہے جس کے ذریعے رائلٹی کے حقدار ٹی وی اور فلمی فنکاروں کے حق کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان کی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری کے کینسر کے علاج کے لیے اپنے ڈراموں کے دوبارہ نشر کرنے پر رائلٹی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد فنکاروں کے لیے رائلٹی کے مطالبے نے مہم کی شکل اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معاشی تنگی کا شکار فنکاروں کے لیے رائلٹی کا اقدام

اتوار کے روز پاکستان کی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کے ساتھ گِو رائلٹیز ٹو آرٹسٹس لکھ کر تصاویر اپلوڈ کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

زارا نور عباس نے لکھا کہ ہر صنعت میں کچھ اصول اور قوانین ہوتے ہیں۔ آئیے ان لوگوں کو تسلیم کریں جو ہماری زندگی میں خوشی کا باعث بنتے ہیں۔

اسد صدیقی نے لکھا مشکل وقت میں یکجہتی ہی طاقت ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asad Siddiqui (@asadsidofficial)

ماہرہ خان، یاسر حسین، منشا پاشا، سکینہ سمو، زارا نور عباس، ارمینہ خان، کیرا خان، اسد صدیقی اور دیگر کئی اداکاروں نے فنکاروں کے لیے رائلٹی کے مطالبے کے لیے اپنی آواز بلند کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sakina Samo (@samosakina)

متعلقہ تحاریر