ترک حکومت نے عمران عباس کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کردیا

عمران عباس کو خیرسگالی کا سفیر بنانے پر مداحوں اور دوستوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

ترکی کی حکومت نے پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس کو پاکستان سے خیرسگالی کا سفیر منتخب کیا ہے۔

تصاویر شیئر کرنے کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے ترکی کی جانب سے پاکستان سے خیرسگالی کا سفیر منتخب ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ ترکی کی حکومت نے جس مقصد کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران عباس کی عائزہ خان کو تصاویر شیئر کرنے پر نصحیت

اداکار نے لکھا کہ ترکی کی وزارت مذہبی امور نے انہیں تنزانیہ سمیت دیگر افریقی ممالک سے رواں ہفتے ہونے والے دورے کے لیے بطور خیرسگالی سفیر پاکستان سے منتخب کیا ہے تاکہ وہ ترک فنکاروں کے ساتھ جا کر وہاں کے عوام کو پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جاسکیں۔

انسٹاگرام پر تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’الحمد اللّٰہ، پاکستان ترکی، خیرسگالی سفیر۔‘

عمران عباس کو خیرسگالی کا سفیر بنانے پر مداحوں اور دوستوں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

عمران عباس سے متعلق یہ اعلان اُن کے دورہ ترکی کے بعد کیا گیا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے ترک فنکاروں سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ تحاریر