ثناء فخر کے رمضان کے تناظر میں 2 چبھتے ہوئے پیغامات

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ثناء نے لکھا کہ لوگ حقوق العباد غصب کر کے حقوق اللہ ادا کررہے ہیں۔

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ اور فٹنس کی دلدادہ ثناء فخر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے رمضان کی مناسبت سے 2 خصوصی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

نارنجی کپڑوں میں ملبوس اداکارہ نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہےجس میں اُنہوں نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس کے رمضان کی مناسبت سے سماجی پیغامات

اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم رکھنے والی ثناء فخر نے رمضان کے حوالے سے 2 پیغامات کے بعد اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ثناء نے لکھا کہ لوگ حقوق العباد غصب کر کے حقوق اللہ ادا کررہے ہیں۔

اس کے جواب میں چند صارفین نے ان کے خیالات سے اختلاف کیا اور رائے دی کہ وہ معاشرے پر تنقید کرنے کے بجائے پہلے اپنے آپ پر توجہ دیں جبکہ چند صارفین نے ان کے خیالات کی حمایت کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

اپنی ایک اور پوسٹ میں ثناء فخر سنہرے شمری کپڑوں میں ملبوس ہیں اور اُنہوں نے لال شال لی ہوئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ پیغام لکھا ہے کہ مسلمانوں کے ہر فرقے نے ایک دوسرے کو کافر کہا، یہ صرف کافر ہی ہے جس ے ہم سب کو مسلمان کہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اس پوسٹ کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ تحاریر