عالیہ بھٹ کی پاکستانی ریپر کی تعریف

پاکستانی ریپر نے ایک میوزک ویڈیو بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پر بنائی ہے جس کی اداکارہ نے تعریف کی ہے۔

بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک پاکستانی ریپر کے کام کو کافی پسند کیا ہے اور ان کی تعریف کی ہے۔ پاکستانی ریپر اور کامیڈین محمد شاہ مشہور شخصیات پر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہے ہیں۔ پاکستانی ریپر نے ایک میوزک ویڈیو اداکارہ عالیہ بھٹ پر بھی بنائی ہے۔ 

کامیڈین محمد شاہ مختلف موضوعات پر ریپ بنانے کے لیے کافی مشہور ہیں جن میں سماجی مسائل ، کھانا ، مشہور شخصیات سے لے کر دیگر چیزیں شامل ہیں۔

 ریپر نے واٹ اف کے نام سے ایک نئی ویڈیو سیریز کا آغاز کیا ہے۔ محمد شاہ نے اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ کو بھی دیکھایا ہے۔ ریپر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں محمد شاہ  نے عالیہ بھٹ کی فلم اور اس کے مکالموں کو جوڑا ہے۔

میوزک ویڈیو اس وقت شروع ہوتی ہے جہاں ایک پاکستانی ریپر کا دوست اپنے دوست کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ مقبولیت حاصل کرنے کے لیے سرحد پار سے کسی کے لیے ریپ کرے اور دوست اسے عالیہ بھٹ پر ویڈیو بنانے کا مشورا دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shah (@iamtheshah)

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ فلم پروڈکشن

عالیہ بھٹ

شاہ کی میوزک ویڈیو کے جواب میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے محمد شاہ کی محنت کو سراہا ہے اور پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے جبکہ محمد شاہ نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنے جذبات کا بھی اظہار کردیا ہے۔

محمد شاہ

اس سے قبل محمد  شاہ نے ہانیہ عامر کے بارے میں بھی  ویڈیوز میں گفتگو کی تھی ہانیہ عامر پر3 ویڈیوز بنائی تھی جن کے موضوعات  تھے ہائے ہانیہ ، بائے ہانیہ ، جواب ہانیہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shah (@iamtheshah)

متعلقہ تحاریر