چپکے چپکے اور تانا بانا پر مداحوں کی تنقید

ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ نظر آرہے ہیں جبکہ ’تانا بانا‘ کے مرکزی کرداروں میں علیزے شاہ اور دانیال ظفر شامل ہیں۔

رواں سال پاکستانی ٹی وی چینل ’ہم انٹرٹیمنٹ‘ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ اور ’تانا بانا‘ کو مداحوں سے وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے جو کہ کامیڈی ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کو ملی تھی۔

چپکے چپکے اور تانا بانا میں کئی ایسے مختلف کرادار ہیں جو ڈرامے کی اقساط میں مستقل طور پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ ان ڈراموں میں آئے روز نئے کرداروں کو بھی دکھایا جاتا ہے۔ ڈرامہ چپکے چپکے میں ادکارہ عائزہ خان اور اداکار عثمان خالد بٹ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ جبکہ اس ڈرامے میں ارسلان اسد بٹ، فرحان علی آغا، میرا سیٹھی، علیٰ سفینہ اور دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اوئے موٹی انٹرٹینمنٹ کی بھدی شکل

ادھر ڈرامہ تانا بانامیں اداکارہ علیزے شاہ اور دانیال ظفر اہم کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں ڈراموں کے کرداروں کے بارے میں بات کی جائے تو چپکے چپکے میں عائزہ خان مِینو نامی ایک شرارتی اور نٹ کھٹ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو تعلیم سے دور بھاگتی ہیں۔ جبکہ ڈرامہ تانا بانا میں علیزہ شاہ زویا نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

2019 اور 2020 میں ماہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل سنو چندا میں اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار فرحان سعید کی کارکردگی کو کافی سراہا گیا تھا۔ ڈرامہ شائقین توقع کررہے تھے کہ چپکے چپکے اور تانا بانا دونوں ڈراموں کی کہانی اور مکالمے ڈرامہ سیریل سنو چندا سے ملتے جلتے ہوں گے۔

تاہم کئی ڈرامہ شائقین دونوں ڈراموں کی کہانی اور مکالموں پر تنقید کر رہے ہیں۔

پاکستانی خواتین میں مقبول فیس بک پیج سول سسٹرز پاکستان کی بانی کنول احمد نے بھی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اداکار کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ جس طرح سے گھر داماد کی تصویر کشی کی گئی ہے وہ پریشان کن دقیانوسی تصورات کو تقویت دے کر ناظرین کو تقسیم کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر