مکڈونلڈز اور بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے خوشخبری

بی ٹی ایس ڈیل 40 ممالک میں دستیاب ہوگی جس کا آغاز امریکا سے 26 مئی کو ہوگا۔

مکڈونلڈزاور کورین گلوکاروں کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس نے مشترکہ پروجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے مکڈونلڈز نے بی ٹی ایس کے نام سے کھانا متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

کے پاپ کے نام سے شہرت رکھنے والا بی ٹی ایس بینڈ 1990 کی دہائی میں جنوبی کوریا میں بنا تھا۔ بینڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام ممبران راک اور پاپ گلوکاری سمیت مختلف طرز کا میوزک تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ بینڈ نے گلوکاری میں لوہا منوانے کے بعد اب کھانے کی صنعت میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پرھیے

بنارس میں کنبھ کا میلہ لاشوں کے ڈھیر لگا گیا

فاسٹ فوڈ کمپنی مکڈونلڈز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی ٹی ایس کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مکڈونلڈز بی ٹی ایس ڈیل متعارف کرانے والا ہے جس میں بینڈ کے ہر ممبر کے نام کے فرائز دستیاب ہوں گے۔ اس ڈیل میں مزید کیا کیا کھانے رکھے جائیں گے اس حوالے سے کمپنی نے واضح اعلان نہیں کیا ہے۔

بی ٹی ایس ڈیل 40 ممالک میں دستیاب ہوگی جس کا آغاز امریکا سے 26 مئی کو ہوگا۔

انڈیا میں بی ٹی ایس ڈیل جون کے پہلے ہفتے میں لانچ ہوگی تاہم میکڈونلڈز پاکستان نے ایسی کسی ڈیل کے بارے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ خبر کے وائرل ہونے کے بعد کے پاپ بینڈ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر