دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت

سوشل میڈیا صارفین وجاہت روف کی طرف سے دی جانے والی پارٹی کی تصاویر سامنے لے آئے۔

پاکستان کے معروف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت روف کے صاحبزادے اور اداکار عاشر وجاہت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امتحانات میں احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھنے کے حوالے سے تصویر پوسٹ کی جو خود ان ہی کو مہنگی پڑ گئی۔

پاکستان میں کرونا کی وبا کی تیسری لہر کے بعد طلباء کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے کیمرج امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تاہم ایسا نہ ہوا تو کئی والدین اور طلباء آگ بگولہ ہوگئے۔

عاشر وجاہت نے ٹوئٹر پر امتحانی مرکز کے باہر کی ایک تصویر شیئر کی جس میں والدین سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نہ تو سماجی فاصلے کا خیال رکھا ہوا تھا نہ ہی کسی نے ماسک پہنا ہوا تھا۔ عاشر وجاہت نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک مرتبہ پھر امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین فلم پروڈیوسرز زیادہ محنت سے کام کرتی ہیں، شازیہ وجاہت

وجاہت روف کے صاحبزادے کا یہ تصویر پوسٹ کرنا تھا کہ صارفین عاشر وجاہت کے انسٹاگرام پر ڈالی گئی تصویر سامنے لے آئے۔ ایک صارف نے پچھلے دنوں وجاہت روف اور اہلیہ کی طرف سے شوبز انڈسٹری کو دی جانے والی برتھ ڈے پارٹی اور عشائیہ کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں بشمول عاشر وجاہت کوئی بھی کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا دکھائی نہیں دیا۔ ٹوئٹر صارف نے تصاویر کے ساتھ تبصرے میں لکھا کہ یہ آپ ہی ہیں ناں؟

اس سے پہلے بھی عاشر وجاہت کمرہ امتحان کی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرچکے ہیں جس میں انہوں نے کرسیوں کے قریب رکھے جانے کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین عاشر وجاہت سے سوال کررہے ہیں کہ جب ان کے والدین اور وہ خود ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں تو کیسے صرف امتحانی مراکز کو تنقید کا نشانہ بناسکتے ہیں؟

متعلقہ تحاریر