فہد مرزا کی سالگرہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی
اداکار فہد مرزا اور اداکارہ ثروت گیلانی نے اس تقریب میں قوالی پروگرام کا بھی اہتمام کیا تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فہد مرزا نے 25 اپریل 2021 کو اپنی 40 ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی موجود تھیں لیکن کسی نے بھی کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تھا جبکہ اداکار فہد مرزا خود ایک ڈاکٹر ہیں۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ مجھے 40 ویں سالگرہ مبارک ہو، 40 واں سال انسان کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے تو دیکھتے ہیں اللہ نے میرے لیے کیا لکھا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
سلمان اقبال نے مجعمہ اکٹھا کر کے کرونا ایس او پیز کو روند دیا
اداکار فہد مرزا کی سالگرہ میں فریحہ الطاف ، شہریارمنور، یوسف بشیر قریشی ، حسن رضوی، زیبا بختیارسمیت متعدد معروف شخصیات نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اداکار فہد مرزا اور اداکارہ ثروت گیلانی نے اس تقریب میں قوالی کے پروگرام کا بھی اہتمام کیا تھا۔
Qawali Night in Karachi…. #CoronaKiAisikiTaisi #Corona pic.twitter.com/2qvEUMxWsN
— Fahim Farooq (@fahim_parekh) April 25, 2021
تقریب کی ویڈیوز نے جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد مداحوں نے اداکاروں پر تنقید کی تھی۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی صورت حال میں اس طرح کی تقریب نہیں ہونی چاہیے لوگوں نے سوال کیا کہ ڈاکٹر بھی ہیں اور کراچی میں کرونا کی وباء میں اضافے سے پوری طرح واقف ہونے کے باوجود بھی فہد مرزا نے ایس او پیز کی پیروی نہیں کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے۔
@OfficialNcoc @Asad_Umar FIRs please https://t.co/tsm9wHnSmq
— انس احمد | Anas (@AnasAhmadd) April 27, 2021
And then these same people will have the audacity to preach about social distancing. The elite class has played a huge role in the spread of virus; from throwing lavish weddings to extravagant birthdays to random events with absolutely zero precautions. https://t.co/6x4DDA5pcY
— Manahil Saeed 🇵🇰 (@manahil__saeed) April 26, 2021
They are always the ones in the front row bashing govt., showing concerns, yet the display of ignorance and stupidity is always first from the celebs side. People follow what they see 🤔 https://t.co/ONcyEHSpCq
— Ayesh (@ayeshmuneeb) April 27, 2021