کانیے ویسٹ کے جوتے سب سے زیادہ قیمت میں فروخت
کانیے ویسٹ کے یہ جوتے 18 لاکھ ڈالر (یعنی 27 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئے ہیں۔

امریکہ کے معروف گلوگار اور ریپر کانیے ویسٹ کے اسپورٹس کمپنی کے جوتے اب تک سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والے جوتے بن گئے ہیں۔
گلوکار نے یہ جوتے 2008 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کی پرفارمنس کے دوران پہنے تھے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق گلوکار کانیے کے یہ جوتے 18 لاکھ ڈالرز (یعنی 27 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئے ہیں۔ یہ جوتے اسپورٹس کی اشیاء بنانے والی کمپنی نائیکی کے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
سپرماریو برادرز گیم کی کیسیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت
یہ ریئرز نامی اسنیکر انویسٹمنٹ مارکیٹ پلیس نے خریدے ہیں۔ کانیے ویسٹ کے جوتے سب زیادہ قیمت میں فروغ ہونے والے جوتے ہیں جن کی قیمت 18 لاکھ ڈالرز ہیں اس سے قبل اتنی مالیت کا کوئی جوتا فروخت نہیں ہوا ہے۔
جوتوں کے معروف برانڈ سودبیز نے ایک نجی سیلز میں ان جوتے کو فروخت کیا ہے۔ ان جوتوں کو کانیے ویسٹ اور مارک اسمتھ نے ڈیزائن کیا تھا۔
2020 میں اسنیکر کی جوڑی نیلام کی گئی تھی جس کی قیمت 6 لاکھ 15 ہزار ڈالرز تھی جبکہ کانیے ویسٹ کے اسنیکر کی قیمت اس سے 3 گنا زیادہ ہے۔
سودبیز کے ہیڈ آف اسٹریٹ ویئر اینڈ ماڈرن کلیکٹیبلز نے کہا کہ یہ قیمت سب سے متاثر کن کلاتھنگ اور اسنیکر ڈیزائنر کے طور پر کانیے کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔