دو فنکار ایک پیغام، ایک کی تعریف دوسرے پر تنقید

زینب قیوم اور شہریار منور نے اپنے مداحوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

پاکستان میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت پاکستان لوگوں کو کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کروانے پر زور دے رہی ہے جبکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں زینب قیوم اور شہریار منور نے  بھی اپنے مداحوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔

پاکستانی اداکارہ زینب قیوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مجھے کام کے لیے گھر سے باہر جانا ہوتا ہے اور ہم کام بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرتے ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ تقریبات میں جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مرزا کی سالگرہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے ان کی تعریف کی ہے۔

اُدھر پاکستانی اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کی وباء سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔

جبکہ اداکار شہریا منور خود  2 دن قبل پاکستانی اداکار فہد مرزا کی 40 ویں سالگراہ کی تقریب میں موجود تھے۔ مداحوں نے سالگرہ  کی تقریب سے اداکار کی تصویر شیئر کی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر