یاسرہ رضوی کا حاملہ ہونا خبر بن گیا لیکن اسکرپٹ نہیں

‘یاسرہ رضوی کا کہنا ہے کہ ’میں ایک ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہی ہوں۔ ایک ماں کے لیے اپنے بچہ کا انتظار کرنا آدھی خدمت ہے اور صبر کرنا اس کا واحد راستہ ہے۔

پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ یاسرہ رضوی آج کل اپنی حاملہ ہونے والی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہیں حال ہی میں اداکارہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبروں پر مداحوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ یاسرہ رضوی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو ماں بننے سے متعلق اشارہ دیا ہے۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ تصاویر میں ڈرامے کی اسکرپٹ پڑھتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے سوال لکھا کہ پیدائش ہوگی کہ نہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یہ بھی پڑھیے

ارسا غزل نے ساجد شاہ کو دوسرا ہم سفر چن لیا

دوسری تصویر میں اداکارہ یاسرہ رضوی نے لکھا ہے کہ  میں ایک ننھے مہمان کی آمد کا انتظار کر رہی ہوں۔ ایک ماں کے لیے اپنے بچہ کا انتظار کرنا آدھی خدمت ہے اور صبر کرنا اس کا واحد راستہ ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

ان تصاویر پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے یاسرہ رضوی کو حاملہ بنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یاسرہ رضوی

اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر حاملہ ہونے والی خبروں کے متعلق کہا ہے کہ ’ہمارے ملک میں خبر کے قابل یہ ہے کہ میں حاملہ ہوں۔ ہم بحیثیت قوم شادی اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیتوں میں مبتلا ہیں۔‘

یاسرہ رضوی

 

یاسرہ رضوی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز ایک مصنف کی حیثیت کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامے کیریئر کا آغاز می رقصم سے کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر