رقص بسمل کے پوسٹر اور پینٹنگ میں مماثلت

ڈرامے کا پوسٹر گریگ اولسن کی مشہور پینٹنگ فارگون جیسا دکھتا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل رقص بسمل ان دنوں شائقین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔ کہانی اور جاندار اداکاری کے علاوہ اس ڈرامے کے منفرد پوسٹر نے بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان دنوں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے رقص بسمل نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ صارفین اسے پسند کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے بھی جاری ہیں۔

رقص بسمل میں موسیٰ کا مرکزی کردار معروف اداکار عمران اشرف نے نبھایا ہے جبکہ اداکارہ سارہ خان نے زوہرا کے روپ میں ان کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عرفان خان کی اہلیہ کا اداکار کی پہلی برسی کے موقع پر پیغام

بلاشبہ اس ڈرامے کی منفرد کہانی نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور تمام کاسٹ نے اپنی بہترین پرفارمنس سے اسے چار چاند لگادیئے ہیں لیکن ایک اور چیز کو رقص بسمل کو دیگر ڈراموں سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے اس کا پوسٹر، جس کا خیال مشہور امریکی آرٹسٹ گریگ اولسن کی پینٹنگ فورگون سے لیا گیا ہے۔ پینٹنگ کا اندراج 3 اکتوبر2012 کو فائن آرٹ امریکا ویب سائٹ پر کیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حضرت عیسیٰ وہ واحد نبی ہیں جن کی شبیہہ پینٹنگز میں دکھائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ وجاہت اور مومنہ درید کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس ڈرامے کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر