رادھے سلمان خان کے کیئریر کی مختصر ترین فلم؟

فلم رادھے کا دورانیہ صرف 114 منٹ ہے۔

انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم رادھے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا دوانیہ صرف 114 منٹ ہے۔ ہم آپ کے ہیں کون سلمان خان کے کیئریر کی سب سے طویل فلم جبکہ رادھے کو سب سے مختصر فلم کہا جارہا ہے۔

انڈین اداکار سلمان خان ایک عرصے سے بالی ووڈ پر راج کرتے آرہے ہیں۔ اپنے کیئریر میں انہوں نے متعدد قسم کی فلموں میں کام کیا ہے لیکن عید الفطر پر ریلیز ہونے والی نئی فلم رادھے کچھ مختلف ہے۔

فلم رادھے کا دوانیہ صرف 114 منٹ ہے جوکہ سلمان خان کی اب تک کی فلموں کا سب سے کم دوانیہ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان رادھے کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے وہ روزانہ متعدد ٹوئٹس بھی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سلمان خان اور رونی اسکریووالا کے درمیان تنازع

بالی ووڈ فلم میں سلمان خان ڈرگ مافیا کے خاتمے کے لیے سرگرم دکھائی دیں گے۔ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے ہدایتکار پربھو دیوا ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم میں اداکار رندیپ ہوڈا، جیکی شروف اور دیشا پٹانی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم کے گانے دل دے دیا میں جیکولین فرنینڈس بھی نظر آئیں گی۔

سلمان خان ایسے اداکار ہیں جنہیں بالی ووڈ کی مختصر فلم کے علاوہ طویل ترین فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ فلم ہم آپ کے ہیں کون بالی ووڈ کی طویل ترین فلم ہے جس کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ فلم رادھے پچھلے برس 22 مئی کو ریلیز ہونی تھی لیکن کرونا وبا کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ اب یہ فلم 13 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر