پاکستانی گلوکاروں کا انڈین عوام سے اظہار یکجہتی

نعمان علی کا کہنا ہے کہ آرٹ اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔

کرونا وبا کے باعث بدترین حالات کا شکار انڈین عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی نوجوانوں نے گانا گاکر سوشل میڈیا پر انڈینز کا دل جیت لیا ہے۔ 

معروف انڈین موسیقار اے آر رحمان کے گانے عرضیاں کو چند پاکستانی نوجوانوں نے مل کر گایا اور سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ فیس بک سمیت مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تیزی سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان کے نوجوان فنکار ذیشان علی اور نعمان علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گانے کے خوبصورت بولوں کے ذریعے انڈین شہریوں کی ہمت بندھاتے دکھائی دیئے۔ نعمان علی نے فیس بک پر ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ آرٹ اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکاروں کا انڈیا سے یکجہتی کا اظہار

انڈیا میں کرونا وبا کے تناظر میں کی گئی کاوش کو پڑوسی ملک میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ایک اور پاکستانی نوجوان گلوکار شہوار علی خان نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مولا میرے مولا گاکر کرونا کے خلاف جنگ میں انڈین شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

متعلقہ تحاریر