علی ظفر کی نعت ریلیز ہوتے ہی مقبول

علی ظفر ہر موقعے کی مناسبت سے اپنی کاوش مداحوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے نعت پڑھ کے ایک مرتبہ پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ خوبصورت آواز کے مالک علی ظفر پچھلے کچھ عرصے سے ہر موقعے کی مناسب سے گیت پیش کرتے آرہے ہیں۔

علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعت ‘معراج ‘ ریلیز کردی ہے۔ نعتیہ کلام کی ویڈیو کو بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں 3 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ مداحوں نے اسے دیکھا اور سنا۔ سوشل میڈیا پر بھی اسے تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

معروف گلوکار نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سنتے ہی آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت ان کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

شفا یوسفزئی اور اسد طور کا معاملہ میشا اور علی ظفر جیسا ہے؟

علی ظفر پچھلے کچھ عرصے میں متعدد گانے بھی بناچکے ہیں۔ ہر موقعے کی مناسبت سے تیار کیے جانے والے گانے نے سوشل میڈیا پر  ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوم مئی کو مزدورں کے عالمی دن پر بھی علی ظفر نے گانا ریلیز کرکے مزدور طبقے کو خراج تحسین پیش کیا۔

کےٹو کی چوٹی پر اپنی جان گنوانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں بھی علی ظفر نے گانا ‘ پہاڑوں کی قسم’ تیار کیا تھا۔

اس سے پہلے علی ظفر کا گانا ‘ الے’ بےحد مقبول ہوا جوکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے ایک دن پہلے ریلیز کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر