عمران اشرف اور عائشہ عمر کی ٹرولز کی عزت سے بےعزتی

عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ بدتمیزی کرنے والے شخص کو بلاک کردینا بہتر ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف اور عائشہ عمر نے بدتمیزی کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے کر خاموش کرادیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب اداکار بھی ایسے صارفین کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر جواب دینا سیکھ گئے ہیں۔

اداکار عمران اشرف نے ایک صارف ثناء کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالو کیا تو وہ خوشی سے نہال ہوگئیں اور اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں عید سے پہلے عید کا تحفہ مل گیا۔ اس پوسٹ پر کمنٹ میں ایک صارف نے لکھا کہ عمران اشرف نہایت سستے اداکار ہیں جس پر عمران اشرف نے جواب دیا کہ وہ اپنے مداحوں کی پہنچ میں ہیں، نہیں چاہتے کہ کوئی ان کا صرف ارمان کرئے، وہ ہر ایک کے لیے حاضر ہیں۔ اس بہترین جواب نے صارف کو خاموش کرادیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سائرہ یوسف کا باڈی شیمنگ کرنے والوں کو جواب

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عائشہ کے برانڈ کے پروڈکٹس کی تعریف کرتی دکھائی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

پوسٹ پر کمنٹ میں ایک صارف شہران نے عائشہ عمر کے لیے تعریفی کلمات تحریر کیے۔ جس پر فیصل گجر نامی صارف نے اداکارہ بشریٰ انصاری کو مخاطب کیا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔ عائشہ عمر بھی چپ نہ رہیں اور فیصل گجر کو جواب دیا کہ وہ تمیز سے بات کرنا سیکھیں اور معافی مانگیں ورنہ وہ انہیں ایک گھنٹے بعد بلاک کردیں گی اور ان کی پروفائل اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ڈال دیں گی، جہاں سے ہر کوئی انہیں دیکھ کر بلاک کردے گا۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس قسم کی بدتمیزی کرنے والے شخص کو بلاک کردینا ہی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف اور عائشہ عمر سے پہلے اداکارہ سائرہ یوسف بھی باڈی شیمنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر