آذان سمیع خان کے نئے گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مقبول

گانے کی ویڈیو میں گلوکار کے مدمقابل ماہرہ خان دکھائی دے رہی ہیں۔

معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے آذان سمیع خان کی پہلی میوزک البم کے دوسرے گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ گانا عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

آذان سمیع خان کے گانے’تو‘ کی ویڈیو میں گلوکار کے مدمقابل اداکارہ ماہرہ خان دکھائی دے رہی ہیں۔ یوٹیوب پر ایک ہی دن میں گانے کو 67 ہزار سے زیادہ صارفین نے دیکھ لیا ہے۔ ’تو‘ کو میوزک شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

30 سیکنڈ پر مبنی گانے کے ٹیزر کو آذان سمیع خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

یہ بھی پڑھیے

خواتین کے عالمی دن پر علی گل پیر کا گانا جاری

آذان سمیع خان کے میوزک البم کا پہلا گانا ’میں تیرا‘ فروری کے آخری ہفتے میں ریلیز کیا گیا تھا۔ گانے کو ایک ماہ کے دوران یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

آذان سمیع کے اس البم میں جادو نگری، ڈھولنا، ماہیا اور عاشقی سمیت دیگر گانے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر