پاکستان میں بالغان کی فلم کے ٹرینڈ پر صبا قمر کا طنز

رمضان کے مہینے اس وقت پاکستان میں ایک بالغان کی فلم ٹرینڈ کر رہی ہے جس پر صبا قمر نے طنز کیا ہے۔

حال ہی میں اپنے تعلقات کے ناخوشگوار اختتام کی وجہ سے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے والی پاکستان کی بے باک اداکارہ صبا قمر نے عوام پر ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ رمضان کے مہینے اس وقت پاکستان میں ایک بالغان کی فلم ٹرینڈ کر رہی ہے جس پر صبا قمر نے طنزیہ تنقید کی ہے۔

باغی ڈرامے میں اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیٹ فلکس سیریز سیکسیفائی پر عوام کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ سیکسیفائیایک بالغ فلم (ایڈلٹ مووی) ہے جو اس وقت پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر کا میوزک ویڈیو پر کیپشن کیا عظیم خان کے لیے پیغام ہے؟

اداکارہ کو متعدد مواقع پر مداحوں کی طرف سے طنز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اب صبا قمر نے ہی پاکستان میں بالغان کی فلم سیکسیفائی کے ٹرینڈ پر مداحوں سے سوال کیا ہے۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ بظاہر صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہی ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ میں ٹی وی کا ریموٹ ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ہماری عوام بہت شریف ہے تو پھر یہ ٹرینڈنگ میں سب سے آگے کیوں ہے؟

صبا قمر نے اپنی تصویر کے ساتھ کسی فلم کا نام نہیں لکھا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے ساتھ نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کے ٹرینڈ کی بات کر رہی ہیں۔

صبا قمر نے چند روز قبل اپنے دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی۔ اداکارہ کے مداحوں نے ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کئی میمز بھی تخلیق کی تھیں۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر نے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حال ہی میں انہوں نے اسے توڑ بھی دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر