مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار کو 3 عالمی ایوارڈز مل گئے

دریا کے اس پار کو لاہور انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلباء نے بنایا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی مختصر فلم دریا کے اس پار نے نیویارک میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔

فلم دریا کے اس پار کا دورانیہ صرف 30 منٹ ہے جبکہ اس کی کہانی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں خواتین کے نفسیاتی مسائل پر مبنی ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ عالمی فلم فیسٹیول میں دریا کے اس پار کو 6 نامزدگیاں ملی تھیں جن میں سے فلم نے بہترین مختصر دورانیے کی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین مرکزی اداکارہ کے ایوارڈز جیتے ہیں۔ مختصر فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار اداکارہ خبا عزیز نے نبھایا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض شعیب سلطان نے انجام دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وہاب ریاض پاکستانی فلم ’زندگی تماشہ‘ کے مداح

یہاں یہ بات اہم ہے کہ عالمی ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کو لاہور انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلباء نے بنایا ہے اور یہ  متعدد فلم فیسٹیولز میں بھیجی گئی ہے۔

فلم کے موسیقار مبین زاہد نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں بتایا کہ سال 2019 میں لاہور انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سابق طالب علم و پروڈیوسر شعیب سلطان نے اس موضوع پر فلم بنانے کا منصوبہ سامنے رکھا، جس پر ساتھیوں نے پروجیکٹ میں مل کر کام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mobeen Zahid (@mobeen.zahid)

واضح رہے عالمی فیسٹیول میں مختلف ممالک کی 15 سے 40 منٹ کے دورانیے کی آرٹ، ایکشن اور ہارر فلموں کو بھی پیش کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ تحاریر