ایشال فیاض نے اعجاز اسلم کو ہراساں کردیا

اگر ایشال کی جگہ کوئی اداکار کسی اداکارہ کے ساتھ ایسا مذاق کرتے تو اسے یقیناً ہراسگی میں شمار کیا جاتا۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایشال فیاض نے اعجاز اسلم کو فون کرکے انہیں ساتھ باہر چلنے (ڈیٹ) کی آفر کردی۔ ہراساں کرنے کی کوشش پر اداکار کچھ گڑبڑا ضرور گئے لیکن انہوں نے لاک ڈاؤن کا بہانا بنادیا۔

ایشال فیاض نے بطور مہمان ایک پروگرام میں شرکت کی تو انہیں کسی بھی اداکار کو فون کرکے ان کے ساتھ کال پر مذاق کرنے کے لیے کہا گیا۔ ایشال نے اعجاز اسلم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پرسکون انسان ہیں کسی بھی بات کا برا نہیں مناتے ہیں۔

اداکارہ نے اعجاز اسلم کو فون کیا اور تھوڑی بہت بات چیت کے بعد انہیں اچانک ڈیٹ پر چلنے کی آفر دے دی جس پر اداکار فوری طور پر کچھ گڑبڑا گئے اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں ساری دکانیں بند ہیں کہیں نہیں جاسکتے ہیں۔ ایشال نے بھی کچھ دیر بعد پرینک کال کا پول کھول دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM Pakistan™ (@fhmpakistan)

یہ بھی پڑھیے

ایشال فیاض کی خلیل الرحمٰن سے شادی پر وضاحت

ویڈو دیکھنے اور سننے میں تو یہ واقعہ بہت عام معلوم ہورہا ہے لیکن چند لمحوں کے لیے سوچیں اگر یہاں ایشال فیاض کی جگہ اعجاز اسلم یا کوئی اور اداکار ہوتے اور کال پر کوئی اداکارہ ہوتیں اور ان کے ساتھ ایسا مذاق کیا جاتا تو کیا اسے بھی اس قدر بے معنی مذاق ہی سمجھا جاتا ؟ کیونکہ دیکھا جائے تو ایشال نے جس طرح اعجاز اسلم سے بات چیت کی اسے کہیں نہ کہیں ہراسگی میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر