آذان سمیع خان اور ماہرہ خان کی میوزک ویڈیو پر ملا جلا ردعمل

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا ہے جبکہ بیشتر نے آذان سمیع اور ماہرہ خان کی عمر سے متعلق سوال بھی کیا ہے۔

پاکستانی گلوکار آذان سمیع خان نے عیدالفطر پر میوزک ویڈیو ’تو‘ ریلیز کی ہے جسے ملک کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

نئے گانے توکو آذان سمیع خان نے بول بھی دیے ہیں اور اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں ہدایتکاری کے فرائض حسن داوڑ نے سرانجام دیے ہیں جبکہ اسے کوریوگراف نگاہ حسین نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آذان سمیع خان کے نئے گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مقبول

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

ویڈیو ریلیز ہونے کے فوراً بعد ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے ماہرہ خان کے انداز اور آذان سمیع خان کی گلوکاری کی صلاحیت کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر کم عمر گلوکار کی ویڈیو میں ماہرہ خان کے انتخاب سے متعلق سوال بھی کیا جارہا ہے۔

حسن کاظمی نامی صحافی نے لکھا ہے کہ 28 سالہ گلوکار آذان سمیع خان کو 36 سالہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کاسٹ کرنا ایسا ہے جیسے بالی ووڈ کی فلم ’بی اے پاس‘ کا پاکستانی ورژن بنایا گیا ہو۔

متعلقہ تحاریر