ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

بدنامیاں کی موسیقی بھی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ’بدنامیاں‘ سمیٹ کر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ اس دھماکے دار انٹری کے پیچھے معروف گلوکار ساحر علی بگا کا ہاتھ ہے۔

علیزے شاہ نے نہایت قلیل عرصے میں بڑے پروجیکٹس کرکے کامیابیاں اپنی جھولی میں ڈالی ہیں۔ لیکن، اب اداکارہ نے ‘بدنامیاں’ سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ علیزے نے ساحر علی بگا کے ساتھ گلوکاری کا آغاز کیا ہے۔

بدنامیاں کے بول پر مبنی گانے میں اداکارہ کے ہمراہ ساحر علی بگا نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ وہ نہ صرف گانے کی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں بلکہ موسیقی کی ترتیب بھی معروف گلوکار نے ہی دی ہے۔ اس حوالے سے اگر یہ کہا جائے کہ ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو گلوکار بنادیا تو غلط نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

آذان سمیع خان اور ماہرہ خان کی میوزک ویڈیو پر ملا جلا ردعمل

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے مداحوں کو گانے کی ریلیز سے متعلق بتایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial)

ساحر علی بگا کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیے جانے والے گانے کو 3 روز میں 5 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے ساحر علی بگا معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور مبشر لقمان کو لانچ کرچکے ہیں۔ اب یہ بدنامیاں علیزے شاہ کو کتنی کامیابیاں دلا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Facebook Comments Box