پاکستانی فنکار معاشرتی اور بین الاقوامی معاملات پر ہم آواز

پاکستانی فنکاروں میں سماجی شعور اور احساس ذمہ داری بڑھ رہا ہے۔

پاکستانی فنکار سماجی، معاشرتی اور بین الاقوامی مسائل پر نہ صرف بات کرنے لگے ہیں بلکہ آگاہی کی مختلف مہمات کا بھی حصہ بنتے ہیں۔ فلسطین میں جاری اسرائیلی فورسز کے ظلم وستم پر بھی فنکار یک زبان ہوگئے ہیں اور مختلف شہروں میں کیے جانے والے مظاہروں میں اداکار و گلوکار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ فواد خان، عثمان خالد بٹ، ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکار اسلام آباد اور لاہور کے احتجاج میں شریک ہوئے جبکہ کراچی پریس کلب پر مظاہرے میں ماہرہ خان اور عائشہ عمر کی شرکت متوقع ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے فنکار تنقید کررہے ہیں۔ پاکستانی فنکار بھی اس حوالے سے اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔ متعدد اداکار مظلوم فلسطینیوں کے لیے سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں پر آگئے ہیں۔ مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں اداکار بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں فلسطینوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں اداکار عثمان خالد بٹ اور ہانیہ عامر سمیت دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

لاہور کے لبرٹی چوک پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے میں معروف اداکار فواد خان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ دکھائی دیئے۔

کراچی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حمایت میں کل مظاہرہ ہونے جارہا ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت متوقع ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ اس مشکل ترین گھڑی میں معصوم فلسطینوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ اداکارہ نے 19 مئی کو اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

متعدد فنکار فلسطین کی آزادی کے نعرے لگارہے ہیں۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے اسرائیلی بربریت کے خلاف پوسٹس شیئر کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

پچھلے کچھ عرصے سے ہمارے ملک کے فنکار سماجی مسائل پر آگاہی پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ فلسطین میں جاری قتل عام پر بھی سب یک زبان ہیں اور ہر طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں میں سماجی شعور کے علاوہ احساس ذمہ داری بھی بڑھ چکا ہے جوکہ ایک مثبت تبدیلی ہے۔

متعلقہ تحاریر