غنا علی روایتی مشرقی بیوی بن گئیں
اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کو شوہر کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔
پاکستانی اداکارہ غنا علی کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا بازار گرم کردیا۔ صارفین نے اداکارہ کے شوہر کو مختلف القابات سے نوازا۔ غنا علی نے بھی روایتی مشرقی بیوی ہونے کا ثبوت دے دیا۔
اداکارہ غنا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے اداکارہ کے شوہر کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔ ان کی شخصیت اور جسامت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کسی نے انہیں انکل تو کسی نے چچا کہہ کر مخاطب کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
نیلم منیر دوبارہ تنقید کی زد میں؟
ایک صارف نے لکھا کہ اگر وہ چچا ہیں تو غنا علی بھی تو آنٹی جیسی دکھتی ہیں۔ غنا علی کو صارف کی جانب سے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا برا نہیں لگا لیکن ان کے شوہر کو انکل اور چچا کہنے پر اداکارہ خود کو روک نہ پائیں اور بول پڑیں۔ غنا علی نے روایتی مشرقی بیوی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ بےشک انہیں کچھ بھی کہہ لیں مگر ان کے شوہر کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے۔
View this post on Instagram
ہمارے معاشرے میں لوگوں کو ان کی ظاہری شخصیت سے جانچا جاتا ہے۔ اگر کوئی خوبصورت نہیں یا اس کا وزن زیادہ ہے تو لوگ اس کا جینا دشوار کردیتے ہیں۔ یہ بالکل نہیں سوچتے کہ جس شخص پر تنقید کی جارہی ہے اسے کیسا محسوس ہوگا۔ خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین تو منفی ردعمل دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں جوکہ نہایت غیر مناسب بات ہے۔
آپ کو یاد ہوگا ایسا ہی کچھ ہوا تھا جب نیوز اینکر ماریہ میمن کی شادی ہوئی تھی جن کے شوہر کی شکل و صورت کی بنیاد پر ان پر تنقید کی گئی تھی۔ بعد میں ماریہ میمن کو واضح کرنا پڑا تھا کہ ان کے شوہر سی ایس ایس ٹاپر ہیں۔ اب غنا علی کو بھی وضاحت دیتی پڑی ہے کہ ان کے شوہر ان کے پرانے دوست ہیں۔









