شہزین راحت نے زارا نور عباس کو لاجواب کردیا

شہزین راحت کے مطابق زارا نور کا عید اور فلسطین سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کو عید اور فلسطین سے متعلق تبصرہ کرنے پر اداکارہ شہزین راحت نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ فلسطین میں موجود مسلمانوں نے بھی ہر ممکن طریقے سے عید کی خوشیاں منائی ہیں۔ 

پچھلے دنوں زارا نور عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا پر عید کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ زارا نور نے لکھا تھا کہ فلسطین کی صورتحال اور شدت غم پر بات کرنے والے لوگوں نے عید کے تینوں دن نئے کپڑے پہن کر اپنی تصاویر شیئر کیں اور خوشیاں منائیں۔

زارا

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس کا والدہ کو خراج تحسین

زارا نور عباس کی اس پوسٹ کو جہاں مداحوں نے ناپسند کیا وہیں اداکارہ شہزین راحت بھی خوش نظر نہیں آئیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ زارا کا یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے کیونکہ عید کی خوشیاں تو فلسطین میں موجود مسلمانوں نے بھی منائی ہیں۔

شہزین راحت نے مزید لکھا کہ اگر رنج و غم کی کیفیت میں سوشل میڈیا پر تصاویر نہیں لگائی جانی چاہئیں تو پھر زارا نور خود رمضان میں پروگرام جیتو پاکستان میں کیوں شریک ہوئیں اور اس پروگرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں پوسٹ کیں؟ جبکہ ان دنوں اداکارہ کی خالہ سنبل شاہد وینٹی لیٹر پر اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہی تھیں۔

شہزین راحت نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ دوہرا معیار نہیں ہے؟

شہزین راحت نے اپنی اس پوسٹ سے بلاشبہ زارا نور عباس کو لاجواب کردیا ہے۔ زارا نے اب تک اداکارہ کی بات پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ہے اور مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر